فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہوں گے سعودی عرب

اقوام متحدہ کے جن ارکان نے اب تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے وہ کرلیں، سعودی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک February 07, 2024
امریکا کو بتا دیا ہے کہ غزہ سے قابض اسرائیلی فورسز کی واپسی اور حملے بند ہونے تک اسرائیل سے کوئی رابطہ ممکن نہیں، سعودی عرب:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پر واضح کردیا ہے کہ 1967 میں تسلیم شدہ مشرقی یروشلم کی سرحد کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض اسرائیلی فورسز کے انخلا تک اسرائیل سے کسی بھی قسم کا سفارتی رابطہ بھی ممکن نہیں۔ سعودی عرب کی پوزیشن اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز اور قانونی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جن مستقل ارکان نے اب تک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے ان پر ایک بار پھر روز دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں تا کہ سب کو امن حاصل ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں