پی ٹی سی ایل نجکاری کی مد میں اتصالات سے 60 کروڑ ڈالر جلد ملنے کی توقع

معالات طے پاگئے، چند روز قبل باقی پراپرٹیز میں سے مزید 30 اتصالات کومنتقل کردی گئی


Irshad Ansari June 05, 2014
معالات طے پاگئے، چند روز قبل باقی پراپرٹیز میں سے مزید 30 اتصالات کومنتقل کردی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی مدمیں اتصالات سے 80 کروڑ ڈالر کے واجبات میں سے 55 تا60 کروڑ ڈالر جلد ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایااتصالات سے واجبات کی ادائیگیوںکے حوالے سے تقریباً معالات طے پاگئے ہیں اورچندروزقبل باقی رہ جانے والی پراپرٹیزمیں سے مزید30 کے لگ بھگ پراپرٹیزاتصالات کومنتقل کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا وفاقی حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں یواے ای کے شاہی خاندان کی 14 اور قطرکے شاہی خاندان کی9 اہم شخصیات کوگھریلوسامان، گاڑیوں ،پاکستان میں شروع منصوبوں کیلئے عطیہ کردہ اشیاء سمیت دیگرسامان صفرکسٹمزڈیوٹی پر درآمدکرنیکی اجازت دیدی ہے۔

فنانس بل کے میں شامل پاکستان کسٹمزترمیمی ٹیرف کے مطابق یواے ای کی جن اہم شخصیات کواجازت دی گئی ہے ان میں ابوظہبی کے ولی عہدویو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ خلیفہ بن زیدالنیہان، ابوظہبی کی صدارتی عدالت کے چیمبرلین شیخ سروربن محمدالنیہان، ابوظہبی کے حکمران خاندان کے ممبرشیخ محمدبن خالدالنیہان، یواے ای کے وزیربرائے اعلیٰ تعلیم وممبرحکمران خاندان ابوظہبی شیخ نہیان بن مبارک النہیان، ابوظہبی کے حکمران خاندان کے ممبرشیخ سُلطان بن ہمدان النہیان، یو اے ای کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایچ ایچ جنرل شیخ محمدبن زیدالنہیان، ابوظہبی کے حکمران خاندان کے ممبرشیخ تہنوم بن محمدالنہیان، ابوظہبی کے حکمران خاندان کے ایک اور ممبرشیخ راشدبن خلیفہ المکتوم، یواے ای کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ سلطان بن زیدالنہیان، یواے ای کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ شیخ ہمدان بن زیدالنہیان، دبئی کے نائب صدر، وزیراعظم و وزیردفاع شیخ محمدبن راشد المکتوم،یواے ای کے وزیرخزانہ وصنعت اوردبئی کے نائب حکمران شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم، دبئی کے حکمران خاندان کے ممبراورسنٹرل ملٹری کمانڈکے سربراہ میجرجنرل شیخ احمدبن راشد المکتوم اوردبئی کے حکمران خاندان کے ایک اور ممبر و کمانڈرآف رائل گارڈ میجرجنرل شیخ نہیان بن زید شامل ہیں جبکہ قطرکے حکمران وشاہی خاندان کی جن9 شخصیات کوکسٹمزڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

ان میں شیخ فیصل بن التھانی بن جاسم التھانی، شیخ علی بن عبداﷲ بن تھانی التھانی، شیخ عبداﷲ بن جاسم بن فہدالتھانی، شیخ مبارک بن خلیفہ بن سعودالتھانی، شیخ عبداﷲ بن علی بن عبداﷲ التھانی،شیخ عبدالرحمٰن بن ناصربن جاسم التھانی، شیخ علی بن احمد الاحمد التھانی، شیخ فیصل بن جاسم بن فیصل التھانی اورشیخ فلاح بن جاسم بن جابرالتھانی شامل ہیں۔ فنان بل میںکہاگیاہے کہ مذکورہ شخصیات کو کسٹمزڈیوٹی میں رعایت اورچھوٹ لینے کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ سے سرٹیفکیٹ لینا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں