الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو فارم 45کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، الیکشن کمیشن

(فوٹو: فائل)

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے فارم 45 کی فراہمی یقینی بنائیں۔


فارم 45 سے متعلق پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے جس کے بعد پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا، فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
Load Next Story