راولپنڈی خودکش حملےمیں شہید ہونیوالےکرنل ارشد اورظاہرشاہ فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

کرنل ظاہر شاہ کی نماز جنازہ پشاور جب کہ کرنل ارشد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے جڑانوالہ میں ادا کی گئی


ویب ڈیسک June 05, 2014
نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے. فوٹو؛ فائل

گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ارشد اور ظاہر شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شاہ کی نماز جنازہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ادا کی گئی جب کہ کرنل ارشد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے جڑانوالہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران، مقامی سیاستدانوں، علاقہ معززین اور سول انتظامیہ کے علاوہ اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نماز جنازہ میں شرکت کے لئے آنے والوں کو تلاشی کے بعد جنازہ گاہ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں فتح جھنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ کرنلز اور 3 سویلین جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں