الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی پی ٹی اے

پولنگ ڈے پر صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی، پی ٹی اے


ویب ڈیسک February 07, 2024
حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کا نہیں کہا۔ پی ٹی اے:فوٹو:فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی اور انٹرنیٹ سروس بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ حکومت نے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے کوئی احکام نہیں دئیے۔

مزید پڑھیں: الیکشن پر موبائل سروس، انٹرنیٹ بند کرنے کی گائیڈ لائن نہیں دی گئی، وزیراطلاعات

گزشتہ روز نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔ کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں