سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی اداکارہ کا بیان آگیا

میرے مداح، دوست اور اردگرد کے لوگ یہی چاہتے ہیں کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیے، سشمیتا سین


ویب ڈیسک February 07, 2024
سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اسٹار اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شول سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ سشمیتا سین بہت جلد اپنے بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں، اداکارہ کے مداح بھی اس خبر کے بعد اُن کی شادی کے لیے کافی پُرجوش تھے تاہم اب سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سشمیتا سین نے کہا کہ "میرے مداح، میرے دوست اور اردگرد کے لوگ یہی چاہتے ہیں کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیے کیونکہ میری عمر کی تمام خواتین ہی شادی شدہ ہیں لیکن میں شادی سے متعلق باتوں کو اہمیت نہیں دیتی"۔

اداکارہ نے کہا کہ "میں شادی جیسے خوبصورت رشتے کا بہت احترام کرتی ہوں اور میرے اردگرد کچھ ایسے جوڑے بھی موجود ہیں جو کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی میرے نزدیک دوستی کا رشتہ زیادہ اہم ہے"۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین نے 'ہارٹ اٹیک' سے متعلق اہم انکشاف کردیا

اُنہوں نے مزید کہا کہ "میرے لیے عزت، دوستی اور آزادی سب سے زیادہ اہم ہے، اسی لیے میں اپنی آزادی اور اپنے کام کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں لیکن اگر مجھے کوئی ایسا شخص ملا جس کے ساتھ میں پوری زندگی خوشی اور سکون سے گزار سکوں گی تو ضروری شادی کے بارے میں سوچوں گی"۔

واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں