پنجاب 65ہزار میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے ووٹ کاسٹ کردیے

کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کر پوسٹل بیلٹ پیپر الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے گئے


ویب ڈیسک February 07, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب میں قیدیوں نے اپنی پسندیدہ شخصیات کو منتخب کروانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کرلیا، تاہم 65 ہزار میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے ووٹ ڈالے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو منتخب کروانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا۔

صوبے کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پوچھا گیا، جس پر صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیے۔ قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کرلیا، جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کرشفاف عمل کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں