پاکستان میں انتخابات سے قبل دہشتگردانہ حملے تشویشناک ہیں برطانوی ہائی کمشنر
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں کل (8 فروری کو) ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور اس سے قبل آج ہونے والے دہشت گردانہ حملے تشویش ناک ہیں۔
As Pakistan prepares to head to the polls tomorrow, I'm appalled by today's terrorist attacks and condemn those seeking to prevent people from voting. My thoughts are with the loved ones of those affected.
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی مذمت کرتی ہوں جو لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔