اینڈرائیڈ صارفین ان پیغام رساں ایپلی کیشنز سے ہوجائیں ہوشیار

سائبر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے نقصان دہ کوڈ کی حامل 12 ایپس کی نشان دہی کی گئی ہے


ویب ڈیسک February 07, 2024

ایک سیکیورٹی کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود متعدد پیغام رساں ایپلی کیشنز ایسے میلویئرز رکھتی ہیں جو صارفین کے واٹس ایپ کے نجی پیغامات کو چراتے ہوئے ان کا کیمرا استعمال کرسکتی ہیں۔

سیکیورٹی کمپنی ای سیٹ کے مطابق یہ نقصان دہ ایپس ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد ریموٹ ایکسیس ٹروجن (آر ای ٹی) انسٹال کر سکتی ہیں جو صارف کا نجی ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے محققین نے نقصان دہ کوڈ کی حامل ایسی 12 ایپس کی نشان دہی کی ہے کہ جو گوگل پلے اسٹور ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب تھیں اور زیادہ تر ایپس نے پیغام رساں ایپلی کیشن کا روپ دھارا ہوا تھا۔ ان ایپس میں پرائیوی ٹاک، مِیٹ می، لیٹس چیٹ، کوئک چیٹ، رفاقت چٹ چیٹ، یوہو ٹاک، ٹک ٹاک (TikTalk)، ہیلو چیٹ، نیڈوس، گلو چیٹ اور ویو چیٹ شامل تھیں۔

ای سیٹ کے مطابق یہ ایپس 2021 سے 2023 کے درمیان مختلف اوقات میں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب تھیں۔ اگر کسی صارف نے ان میں سے کوئی ایپ کبھی فون میں ڈاؤن لوڈ کی ہو تو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دے کیوں کہ یہ ایپس واٹس ایپ اور سگنل کے نجی میسجز چرانے کے ساتھ فون کیمرے کا استعمال اور کال ریکارڈ کرنے تک کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ایپس ملائیشیا، پاکستان اور بھارت میں 1400 بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں