تھائی لینڈ سیاح نے غلط بال کاٹنے پر حجام کے ہی بال اُڑا دیے

بال کٹائی کے دوران شیشے میں اپنے بال دیکھ کر سیاح نے غصے میں آکر میز پر مکے بھی مارنا شروع کر دیے


ویب ڈیسک February 08, 2024
[فائل-فوٹو]

تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے آئے ایک روسی سیاح نے مقامی حجام ہی کے بال انتقاماً کاٹ دیے کہ اس نے سمجھائے جانے کے باوجود سیاح کے بال صحیح طریقے سے نہیں کاٹے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہری تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے دورے پر تھا جب اس نے مقامی حجام کی ایک دکان پر بال کٹوانے کا فیصلہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سیاح سیلون میں آیا اور حجام کو ہاتھوں کے اشاروں سے بتایا کہ وہ کس طرح کے بال بنوانا چاہتا ہے کیونکہ مبینہ طور پر سیاح کی انگریزی بہت کمزور تھی۔

qs

تاہم بال کٹوانے کے دوران ایک موقع پر جب روسی سیاح نے آئینے میں خود کو دیکھا اس کے غصے کی انتہا نہ رہی۔ اس نے میز پر مکے مارنا شروع کر دیے اور حجام کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگ گیا۔ سیاح نے غصے میں میز سے شیونگ مشین اٹھائی اور حجام کے اگلے بالوں کا کچھ حصہ مونڈ دیا۔

عنی شاہدین نے بتایا کہ حجام کے زبردستی بال کاٹنے کے بعد سیاح اپنے بال کٹائی کی ادائیگی کے بغیر ہی جلدی سے حجام کی دکان سے باہر نکل گیا۔ اس سارے منظر نے جائے وقوعہ پر موجود عملے اور دیگر گاہکوں کو ہکا بکا کرکے رکھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں