پی کے 45 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے میدان مار لیا

مسلم لیگ (ن) کے سردار فرید خان نے 27680 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے علی اصغر 21227 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے


ویب ڈیسک June 05, 2014
عام انتخابات میں پی کے 45 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب خان عباسی کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فرید خان عباسی نے تحریک انصاف کے علی اصغر خان کو ہرا کر میدان مار لیا۔

ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 765 تھی، حلقے میں 109 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، اس نشست پر 7 امیدوار مدمقابل تھے تاہم اصل مقابلہ موجودہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فرید خان عباسی اور تحریک انصاف کے علی اصغر خان کے درمیان تھا جس میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگی امیدوار سرخرو رہے اور انہوں نے 27 ہزار 680 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 21 ہزار 227 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار مہتاب خان عباسی کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد اس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں