امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

امیتابھ کے ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے


ویب ڈیسک June 05, 2014
فیس بک پر بگ بی کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، امیتابھ نے فیس بک پر ایک کروڑ 30 لاکھ جب کہ ٹویٹر پر 90 لاکھ فالوووز مکمل ہونے پر چاہنے والوں کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کے لئے 2012 میں فیس بک پیچ بنایا تھا۔ شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 79 لاکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں