الیکشن 2024 ماہرہ خان بھی ووٹرز کو سمجھانے میدان میں آگئیں

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے


ویب ڈیسک February 08, 2024
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے : فوٹو : فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

آج ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، اسی سلسلے میں پاکستانی شوبز شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں جن میں صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لازمی ووٹ دیں'، شوبز ستاروں کی اپیل

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا محسوس کرتے ہیں یا آپ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، ضروری یہ ہے کہ ہم ووٹ کے اپنے بنیادی حق کا استعمال کریں"۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ "عام انتخابات میں ملتے ہیں، انشاء اللہ! یہ انتخابات سب کے لیے سلامتی کی وجہ بنیں گے، آمین"۔

tweet


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں