این اے 232 کراچی میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھین لیے گئے

صوبائی الیکشن کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات


ویب ڈیسک February 08, 2024
(فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کے حلقہ 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھین لیے گئے۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 37 پاکستان پبلک اسکول میں سیاسی جماعت کے مسلح افراد الیکشن عملے کو زدوکوب کرکے متعدد بیلٹ پیپر چھین کر فرار ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 232 کورنگی پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولیس کو ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

پی ایس 90 سے جماعت اسلامی کے امیدوار وسیم مرزا نے ایم کیو ایم پاکستان پر بیلٹ پیپر چھیننے کا الزام لگایا۔

[video width="848" height="478" mp4="https://c.express.pk/2024/02/whatsapp-video-2024-02-08-at-12.12.31-am-1707370595.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں