ویمن میچ فیلڈ امپائر کا غلط اشارے سے ’درست‘ فیصلہ

فیلڈ امپائر کلیری نے انگلی اٹھاکر آؤٹ کا اشارہ کردیا مگر احساس ہونے پر فیصلہ تبدیل کردیا، جس پر قہقہے بکھر گئے


Sports Desk February 08, 2024
فیلڈ امپائر کلیری نے انگلی اٹھاکر آؤٹ کا اشارہ کردیا مگر احساس ہونے پر فیصلہ تبدیل کردیا، جس پر قہقہے بکھر گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ویمنز ون ڈے میں فیلڈ امپائر نے غلط اشارے سے 'درست' فیصلہ کرلیا مگر اسے تبدیل بھی کردیا۔

ٹیکنالوجی جتنی بھی بہتر ہوجائے غلطی کا امکان موجود رہتا ہے، ایسا ہی گذشتہ روز دوسرے ویمنز ون ڈے میں پیش آیا جب جنوبی افریقی سون لوس کے خلاف آسٹریلوی ایشلیگ گارڈنر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جسے میزبان ملک سے تعلق رکھنے والی کلیری پولوسک نے رد کردیا، اس پر آسٹریلیا نے ریویو لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو ملنے کی پیشگوئی

تھرڈ امپائر نے بھی فیلڈ آفیشل کا فیصلہ برقرار رکھا، البتہ فیلڈ امپائر کلیری نے انگلی اٹھاکر آؤٹ کا اشارہ کردیا مگر احساس ہونے پر فیصلہ تبدیل کردیا، جس پر قہقہے بکھر گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |