بلاول بھٹو زرداری کا موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ
پیپلز پارٹی نے موبائل سروس بندش کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کروا دی
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" (ٹوئٹر) پر بیان میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل سروس فوری طور پربحال ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالت سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی
بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفترمیں درخواست جمع کروا دی۔
عام انتخابات میں پولنگ کے آغاز سے قبل سیکورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے وزارت داخلہ کو نہیں کہیں گے۔