ڈرون حملے میں ہلاکتیںسی آئی اے کے اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

تھانہ سیکریٹریٹ درخواست گزار کی مدعیت میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک June 05, 2014
2009 میں امریکی ڈرون حملے میں میرا بھائی اور بیٹاجاں بحق ہوئے۔لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے امریکی انٹلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کے خلاف ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 2009 میں شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق شہریوں کی ہلاکت پر مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر 2009 میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی ڈرون حملے میں ان کا بھائی اور بیٹا جاں بحق ہوئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کو کارروائی کے لئے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

موقف سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں