انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک ہے الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں بیرسٹر گوہر
کارکن پولنگ اور نتائج پر توجہ مرکوز رکھیں، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بڑا نقصان ہوگا، میڈیا سے گفتگو
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک معاملہ ہے، الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں۔
آبائی حلقے میں الیکشن 2024ء کے سلسلے میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ خواتین گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند کردینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔