بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایف سی کی کارروائی میں 30 شرپسند ہلاک 2 مغوی بازیاب

شرپسندوں نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے،صوبائی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک June 05, 2014
فرنٹیئر کور نے کارروائی کے دوران 2 مغوی بھی بازیاب کرالیے صوبائی وزیرداخلہ۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایف سی کی کارروائی میں 30 شرپسند ہلاک جب کہ 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے فرنٹئیر کور کے قافلے پر سوئی کے علاقے درنجن پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جب کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں 30 شرپسند بھی مارے گئے۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ حملے میں 8 فراری کیمپوں کو بھی مسمار کرنے کے ساتھ شرپسندوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اورگولا بارود بھی برآمد کیا گیاجبکہ کارروائی کے دوران 2 مغوی بھی بازیاب کرالیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |