مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا تو جمہوریت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجائے گا خالد مقبول

2018 میں بے شرمی سے ہمارا مینڈیٹ چرالیا گیا تھا، کنوینئر ایم کیو ایم

2018 میں بے شرمی سے ہمارا مینڈیٹ چرالیا گیا تھا، کنوینئر ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا تو جمہوریت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔


خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بے شرمی سے ہمارا مینڈیٹ چرالیا گیا تھا، اس بار مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا تو جمہوریت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوجائے گا،اس بار مینڈیٹ چرانے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فون کی غیر علانیہ بندش سے ووٹرز کا وقت ضائع ہورہا ہے، جاگیرداروں کے لئے پاکستان نہیں بنا تھا، بہت مذاق ہوگیا ہے 75 سال میں عوام کو پانی نہیں دے سکے، ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی کی 40 نشستیں جیتے گی۔
Load Next Story