بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی
کابل'، 'صنم رے' اور 'بالا' جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں، کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی رواں سال مئی میں اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں یامی گوتم نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ وہ حاملہ ہیں تاہم اس جوڑے نے ابھی تک اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد، اب بہت جلد یامی گوتم اور اُن کے شوہر اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی
یامی گوتم کے مطابق اُنہوں نے اپنی شادی کے لیے چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں صرف اہل خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم 'وکی ڈونر' سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ 'بدلا پور'، 'سرکار تھری'، 'ایکشن جیکسن'، 'پتی گل میٹر چالو' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔