مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں نگراں وزیراعظم

موبائل فون بندش کو سکیورٹی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بات قبل از وقت ہوگی، انوار الحق کاکڑ


ویب ڈیسک February 08, 2024
پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں تاہم اسے سیکیورٹی تناظر میں دیکھا جائے تو بہتر ہے، کامیاب الیکشن پر حکومت، مسلح افواج، الیکشن کمیشن و دیگر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات 2024ء کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، میڈیا اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں ںے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اہم موقع ہے جہاں نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی، پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے، ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی۔


انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پُرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔


نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کا عزم، انتخابی عمل میں شرکت جاری رکھنا، ان قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے جو ہماری قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے، ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔


قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں، تاہم اسے سیکورٹی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔


[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/02/pm-visit-poling-station-2-1707391115.mp4"][/video]

ماڈل اسکول فار بوائز جی سیس فور میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافی کی جانب سے موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک کیا مشکلات ہیں، لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے، بہت سی جگہوں پر سکیورٹی تناظر میں کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، اسے اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعظم کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/02/pm-visit-poling-station-1707390822.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |