عمران عباس کی نئی انڈین فلم کی پروموشن کیلئے امیشا پٹیل دبئی جائیں گی

’جی وے سوہنیا جی‘ فلم محبت کی ایک جادوئی کہانی ہے اور یہ لوگوں کیلئے ویلنٹائن کا تحفہ ثابت ہوگی، اداکارہ


ویب ڈیسک February 08, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار عمران عباس کی نئی انڈین فلم کی پروموشن کیلئے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل دبئی جائیں گی۔

امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عمران عباس کی نئی پنجابی فلم 'جی وے سوہنیا جی' کی پروموشن کیلئے 14 فروری کو دبئی میں پہنچیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران عباس کی نئی فلم محبت کی ایک جادوئی کہانی ہے اور یہ لوگوں کیلئے ویلنٹائن کا ایک تحفہ ثابت ہوگی۔

4552

'جی وے سوہنیا جی' کے ساتھ پاکستانی اداکار اپنا انڈین پنجابی ڈیبیو کررہے ہیں اور وہ آٹھ برس بعد انڈیا کی کسی فلم میں کام کررہے ہیں۔

عمران عباس کے مدمقابل بھارتی اداکارہ سیمی چاہل کردار ادا کررہی ہیں اور فلم 16 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں