الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا پرویزرشید

2 ماہ قبل الطاف حسین نے نائکوپ اورپاسپورٹ کیلئےدرخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ کاکہناتھاکہ انکا ڈیٹامحفوظ نہیں رہ سکا


ویب ڈیسک June 05, 2014
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے میں کچھ تکنیکی معاملات رکاوٹ بن رہے تھے، وفاقی وزہر اطلاعات فوٹو:فائل

HYDERABAD: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کی شہریت کے حوالے سے کبھی کوئی ابہام نہیں تھا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مخصوص شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے میں کچھ تکنیکی معاملات رکاوٹ بن رہے تھے تاہم اب وہ بھی حل ہوگئے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائکوپ اور پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان کا ڈیٹا محفوظ نہیں رہ سکا جس پر ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کیا تھا جس پر حکومت نے الطاف حسین کو جلد ہی تمام دستاویزات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں