گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا الطاف حسین کو ٹیلی فون خیریت دریافت کی

وفاقی حکومت کیس سے متعلق ہر ممکنہ قانونی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے،گورنر سندھ


ویب ڈیسک June 05, 2014
گورنر سندھ نے وزیراعظم کی جانب سے بھی الطاف حسین کی خیریت دریافت کی،فوٹو:فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لندن کے ویلنگٹن اسپتال میں زیرعلاج ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر سندھ نے الطاف حسین کو ان کی گرفتاری کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال اور کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے الطاف حسین کو ان کے کیس سے متعلق وفاقی حکومت کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کو ہر ممکنہ قانونی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے، حکومت اور عوام الطاف حسین کے لیے فکر مند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

گورنر سندھ نے بالخصوص الطاف حسین سے ان کی صحت کے بارے میں آگاہی لی اور وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد گورنر سندھ کا کسی بھی حکومتی نمائندے کے طور پر الطاف حسین سے یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |