ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں لاڑکانہ کا پارہ 50 تک پہنچ گیا
ہفتے اور اتوار سے قبل گرمی کا حالیہ زور ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
ملک کے میدانی علاقوں میں جون کے مہینے کی روایتی گرمی اپنا جوبن دکھا رہی ہے اور آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت میں کمی کا بھی کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمایت کے مطابق ملک کے اکثر میدانی ا ور بالائی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور یہ لہر جنوبی علاقوں کے بعد اب بالائی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ ملک میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 50 ڈگری تک چڑھ گیا، اس کے علاوہ جیکب آباد میں 49، بھکر، نورپور تھل، تربت، روہڑی، سبی ، سکھر اور موہن جو داڑو میں 48،رحیم یار خان ، حیدر آباد، پڈ عیدن، اوکاڑہ،۔بےنظیر آباد اور شور کوٹ میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
جھنگ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ساہیوال اور خان پور میں بھی شدید گرمی پڑی جہاں کا درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کے معاملے میں میر پور خاص، مٹھی، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہاؤلدین اور لاہوربھی کسی سے پیچھے نہ رہے اوریہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتے اور اتوار سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔