زیر تعمیر کالج سے جنگِ عظیم دوم کا بم برآمد

تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم دریافت کیا


ویب ڈیسک February 09, 2024

فلوریڈا ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر کالج کیمپس میں کام کرنے والے ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم دریافت کیا ہے۔

ہرنانڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ بروکس ول میں زیرِ تعمیر ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج میں کام کر رہے تھے جب انہیں زمین میں دفن یہ بم ملا۔

حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شیرف آفس نے تقریباً ایک کلومیٹر قطر تک کا رقبہ خالی کرایا اور قریبی سڑکوں کو بند کر دیا ۔

ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا۔

شیرف آفس کے مطابق بم کو ٹیمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس کے کسی اہلکار کے ذریعے تلف کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں