جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اورشائستہ لودھی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کے بھی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے


ویب ڈیسک June 05, 2014
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر ان تمام افراد کے وارنٹ جاری کئے. فوٹو: فائل

SINGAPORE:

کوئٹہ کی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، مہمان وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، توہین آمیز پروگرام کرنے والی میزبان شائستہ لودھی جبکہ پروگرام میں مدعو کئے گئے مہمان وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔


واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر 15 اپریل کو وینا ملک کی شادی کے حوالے سے نشر ہونے والے پروگرام کے دوران شعائر اسلام کا تمسخر اڑایا تھا اور مذہبی جذبات مجروح ہونے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |