بھارت میں ایک اور فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

اہلکار کی شناخت 35 سالہ کیلاش چندر مہرا کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک February 09, 2024
خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکار کی شناخت 31 سالہ کیلاش مہرا کے نام سے ہوئی، فوٹو: فائل

بھارت میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک فوجی بیس میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کو ساتھی اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضری کی وجہ معلوم کرنے اس کے کمرے میں گئے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

ساتھی اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فوجی اہلکار کو چھت سے لٹکا ہوا پایا۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پھندا لگنے سے دم گھٹنے کے باعث اہلکار کی ہلاکت ہوئی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 35 سالہ کیلاش چندر مہرا کے نام سے ہوئی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ ہے جس پر وزارت دفاع نے ایک انتباہی نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں