لاہور قومی اسمبلی کی 14 میں سے 3 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے

مسلم لیگ ن 2 جبکہ تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب


ویب ڈیسک February 09, 2024
مسلم لیگ ن 2 جبکہ تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب (فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کی لاہور کے 14 میں سے 3 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں میں سے 3 کے نتائج سامنے آئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن نے 2 جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 803 ووٹ کامیاب قرار پائے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی، جو 70 ہزار 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 123 سے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل افضال عظم پاہٹ 48 ہزار 484 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55 ہزار 387 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں