پولنگ اسٹیشن میں بلیٹ بکس چھیننے پر 3 ملزمان گرفتار دہشتگردی کا مقدمہ درج

مدعی مقدمہ پریزائیڈنگ آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایس ایچ او سرسید اور نائب قاصد بھی زخمی ہوا ہے ۔


Staff Reporter February 09, 2024
مدعی مقدمہ پریزائیڈنگ آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایس ایچ او سرسید اور نائب قاصد بھی زخمی ہوا ہے ۔

سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون میں سعیدہ اکیڈمی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں گھس کر مار پیٹ اور بلیٹ بکس چھیننے کا مقدمہ نمبر 74 سال 2024 پریزائیڈنگ آفیسر رمیز نصیر کی مدعیت میں درج کرلیا.

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جن کے خلاف 147 ، 148 ، 149 ، 186 ، 353 ، 337 اے ون چونتیس اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کی دفعات کو شامل کیا ہے۔

مدعی کے مطابق سعیدہ اکیڈمی پولنگ اسٹیشن میں جمعرات کی شب پونے آٹھ بجے کے قریب 15 سے 20 افراد جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اسلحہ تھا داخل ہو کر مار پیٹ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا نائب قاصد زخمی ہوگیا جبکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی مارنا شروع کر دیا اور بلیٹ بکس چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ سرسید پولیس کی مزید نفری موقع پر آئی تو ایس ایچ او کو بھی چوٹ آئی جبکہ پولیس کی وردیاں بھی پھاڑی گئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں