اسلام آباد کی تین میں سے دو نشستوں پر ن لیگ اور ایک پر استحکام پاکستان پارٹی کامیاب
این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان، این اے 47 سے طارق فضل چودھری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز 89699 کامیاب
دارالحکومت کی تین نشستوں میں سے دو پر ن لیگ اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46, 47, 48 کا سرکاری اور حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تینوں نشستوں سے ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 81958 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر مغل کو 44317 ووٹ لے کر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
این اے 47 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شعیب شاہین کو 86396 ووٹ لے کر شکست کو سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح این اے 48 سے پاکستان استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوگئے یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ ملے۔