رضوان نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

حفیظ بھائی نے میرے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا، رضوان


ویب ڈیسک February 09, 2024
حفیظ بھائی نے میرے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا، رضوان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم خلاصہ کردیا۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ محمد حفیظ نے آپ کو کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں دیکھا تھا اور اب وہ دوبارہ قومی ٹیم مینجمنٹ میں ہیں؟ کیا کوئی فرق پڑتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ ''میں حفیظ بھائی کو اپنے ڈپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ اس دوران میرے پیچھے حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا''۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب نے رضوان کی طرف دیئے گئے ''سپر اسٹار'' کے لیبل کو مسترد کردیا

''اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل تھےتاہم حفیظ بھائی نے کہا کہ اگر میں بطور کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بلے باز کے طور پر کھلایا جائے لیکن مجھے بینچ پر نہیں بٹھایا جانا چاہیے اور میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب میں پہلی بار ٹیم میں آیا تھا اور حفیظ نے مجھ میں کچھ دیکھا تھا۔''

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش لیگ؛ بابر سرفہرست، رضوان کا بیٹ خاموش رہا

''میں نے حفیظ سے بہت کچھ سیکھا اور اس میں میرا طرز زندگی بھی شامل ہے اور میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی آپ کو سمجھے۔''

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں اگر کوئی آپ کو 10 سے 20 سال سے دیکھ رہا ہے تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ جو کمی ہے اسے کیسے پورا کیا جاسکتا ہے، بعض اوقات تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ ذہن میں ہوتا ہے اور کوچ اسے سمجھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |