لاہور میں بڑا اپ سیٹ لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو شکست دیدی

خواجہ سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو فتح پر مبارک باد


ویب ڈیسک February 09, 2024
فوٹو : فائل

لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دے دی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ این اے 122 کی نشست سے کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 17 ہزار109 ووٹ لیے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹ حاصل کر سکے۔

سردار لطیف کھوسہ اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان 39ہزار400 ووٹوں کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2024؛ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64، ن لیگ 46، پی پی 34، آئی پی پی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیاب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر خواجہ سعد رفیق نے مخالف امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات منعقد ہوئے جس کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں