نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک کئی املاک نذر آتش

بوکو حرام نے گووزا قصبے کے کئی گاؤں پر حملہ کرکے متعدد گھروں، مساجد اور گرجا گھروں کو جلا دیا، رکن پارلیمنٹ


AFP June 05, 2014
شدت پسند تنظیم کے حملے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے، مقامی افراد فوٹو اے ایف پی /فائل

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے تازہ حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران کئی املاک کو بھی آگ لگادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بوکو حرام نے گووزا قصبے کے کئی گاؤں پر حملہ کرکے متعدد گھروں، مساجد اور گرجا گھروں کو جلا دیا جس سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جان بچانے کی کوشش کے دوران علاقے سے نکلنے والے متعدد افراد کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا، مقامی افراد کے مطابق شدت پسند تنظیم کے حملے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے تاہم خراب مواصلاتی نظام اور آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی حتمی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بوکو حرام تنظیم کی جانب سے یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی یہ تنظیم نائجیریا کے متعدد قصبوں اور علاقوں میں کئی حملے کرچکی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ نائیجیرین حکومت ان کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں