زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے،


Business Reporter February 09, 2024
فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 2 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں