انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئی
انتخابات کے بعد نئی حکومت کی جانب سے نگراں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کے امکانات اور ممکنہ طور پر نئے انفلوز کی آمد جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 281 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی جانب سے انتخابات کے بعد پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی پیشگوئی، انتخابات کے بعد نومنتخب حکومت کا آئی ایم ایف سے اگلے قرض پروگرام کےلیے ممکنہ طورپر رجوع کیے جانے، معیشت کی بحالی اور فارن انویسٹمنٹس پر توجہ مرکوز ہونے جیسی توقعات بھی روپے کے استحکام کا باعث نظر آرہی ہیں۔