شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ

انتخابی نتائج کے مکمل حصول اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ویب ڈیسک February 10, 2024
شہباز شریف نے حکومت سازی کیلئے ملاقات کا اظہار کیا—فائل: فوٹو

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل کر حکومت بنانے کے لیے ملاقات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی مشاورت سے راستے نکالے جائیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جواب دیا کہ انتخابی نتائج کے مکمل حصول اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں