شیخ رشید کی ضمانت منظور اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

یہ میرا تیسرا چلہ ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک February 10, 2024
عدالت نے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

شیخ رشید نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا تیسرا چلہ ہے۔ میں نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ میں جیل میں تھا مجھے کچھ پتا نہیں ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں