نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں
پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹریسیٹی ایکٹ 1910 میں ترمیم کرنے کی ہدایت کردی
نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں ہے۔
نگران حکومت نے بجلی کی خرید و فرخت اور ترسیل کی مسابقتی مارکیٹ تشکیل دینے کے لیے پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹریسیٹی ایکٹ 1910 میں ترمیم کرنے کی ہدایت کردی، اس سے قبل آنے والی حکومتوں نے کمپیٹیٹیو ٹرڈنگ بائیلیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) قائم کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم اس میں کسی قابل ذکر پیش رفت میں کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا 1.27 ٹریلین قرض ادائیگی، آئی ایم ایف سے منظوری کی ہدایت
اس ماڈل سے صارفین پاور پروڈیوسرز سے براہ راست بجلی خرید سکتے ہیں، اس وقت صارفین نیشنل گرڈ سے بجلی حاصل کرتے ہیں، جس سے چوری اور لائن لاسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاور ڈویژن نے اس حوالے سے سی سی او ای کو بتایا کہ وہ پہلے ہی اس تجویز پر کام کر رہا ہے اور اس سے قبل 27 مارچ 2020 کو سی سی او ای کے سامنے ایک CTBCM ماڈل اور روڈ میپ پیش کرچکا ہے، جس میں CCOE نے گہری دلچسپی کا مظاہر کیا تھا اور اس کو اپنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا، جس پر پاور ڈویژن کو منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2023 کی پراگریس رپورٹس تیار کرلیں۔