پی ایس ایل9 شاہ برادرز کو فرنچائز میں شامل کیوں کیا ہیڈکوچ کا انکشاف

تینوں بالرز مختلف ہیں لیکن انکی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی، مائیک ہیسن


ویب ڈیسک February 10, 2024
تینوں بالرز مختلف ہیں لیکن انکی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی، مائیک ہیسن (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نویں ایڈیشن میں شاہ برادرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔

کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فرنچائز کیلئے تینوں بھائیوں کا انتخاب محض ایک کرکٹنگ فیصلہ تھا، تینوں بالرز مختلف ہیں لیکن انکی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حنین شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ انڈر-19 ورلڈکپ میں عبید شاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کیلئے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''میں سلیکٹر یا لیجنڈ نہیں کہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرواسکوں''

مائیک نے ہیسن نے مزید کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹرافی کی رونمائی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں