وفاق پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی بلاول

جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفادمیں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں، گفتگو


ویب ڈیسک February 10, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کےبغیرحکومت نہیں بن سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گے، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتےہیں،اس پربھی عوام کی نظر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کوحل کیے بغیربننےوالی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےاسپتال،اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت قائم کیے، میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتاہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔