قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا فارمولا طے سیاسی جماعتیں حصول کیلیے سرگرم

مسلم لیگ ن پنجاب سے 32 میں سے 15 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے


ویب ڈیسک February 10, 2024
(فوٹو : فائل)

سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کی جدوجہد شروع کردی، جس کیلیے فارمولا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فارمولے کے تحت خیبر پختونخوا میں 4اعشاریہ 45فیصد پر ایک خواتین کی مخصوص نشست دی جائے گی۔ پنجاب میں 4اعشاریہ40فیصد پر خواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ ہوگی۔

اسی طرح سندھ میں 4 اعشاریہ 35 نشستوں پر خواتین کی ایک نشست ملے گی اور بلوچستان میں 4نشستوں پر خاتون کی ایک نشست الاٹ ہوگی۔

اب تک کے آنے والے سرکاری و حتمی نتائج اور پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب سے قومی اسمبلی میں 32 میں سے 15 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ایک 1، مسلم لیگ ق اور استحکام پارٹی مشترکہ طور پر ایک نشست حاصل کر سکیں گے۔

خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مشترکہ طور پر ایک نشست لینے کی پوزیشن میں ہے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی خواتین کی 15میں سے 10مخصوص نشستیں ایم کیوایم کو چار نشستیں ملیں گی۔

خیبر پختونخوا سے خواتین کی قومی اسمبلی میں 9 اور پنجاب کی 14 مخصوص نشستوں کا فیصلہ آزاد ارکان کی کسی پارٹی میں شمولیت سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔