چاند نظر نہیں آیا یکم شعبان المعظم پیر کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک February 10, 2024
فوٹو: فائل

ملک بھر میں کہیں بھی شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان پیر کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم شعبان المعظم 1445 ہجری اب 12 فروری پیرکو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔