کراچی ایئرپورٹ عملے نے مسافر کو 15 لاکھ روپے مالیت کی اشیا سے بھرا بیگ لوٹا دیا

مسافر کے سامان میں دو ہزار امریکی ڈالر، پچاس ہزار روپے، ایک عدد آئی فون 15 پروو میکس اور دیگر اشیاء موجود تھیں


Staff Reporter February 10, 2024
(فوٹو : فائل)

سول ایوی ایشن کے عملے نے بین الاقوامی پرواز کے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیا واپس لوٹا دیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 8 فروری کو دبئی کے راستے امریکا سے پاکستان آئے مسافر نے اسی روز بیگ گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی، مسافر اپنا بیگ ارائیول بیلٹ ایریا کے قریب کہیں بھول گیا جس میں دو ہزار امریکی ڈالر، پچاس ہزار روپے، ایک عدد آئی فون 15 پروو میکس اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔

ترجمان کے مطابق 'ڈی ایف او' کو بیگ ملا جو لوسٹ اینڈ فاؤنڈ میں جمع کرادیا گیا، بعدازاں سی او او/ ائیرپورٹ مینیجر نے بیگ مالک کے حوالے کیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کا مکمل سامان ان کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔