ٹک ٹاک کا صارفین کو سرچ شارٹ کٹ شامل کرنے پر زور
کمپنی کی جانب سے ہوم اسکرین پر سرچ پیج کا اضافہ کرنے کے لیے زور دیا جارہا ہے تاکہ سرچ کے عمل کو تیز کیا جاسکے
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک صارفین کو ان کی ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ شامل کرنے پر زور دے رہی ہے۔
متعدد مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ جنریشن زی ٹک ٹاک کو گوگل سرچ کے متبادل کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے سرچ ایڈ متعارف کرایا جاچکا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو اپنی ہوم اسکرین پر سرچ پیج کا اضافہ کرنے کے لیے زور دیا جارہا ہے تاکہ شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے سرچ کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔
ٹک ٹاک سی ای او شاؤ چیو کے مطابق امریکامیں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں تقریباً دو ارب فعال صارفین ہیں۔
واضح رہے چین میں استعمال کیے جانے والے ٹک ٹاک میں سرچ کا فیچر پہلے ہی موجود ہے جس میں مقامی کاروبار، ریسٹورانٹ اور انٹرٹینمنٹ وغیر کے متعلق سرچ کیا جاسکتا ہے۔ ایپ میں شامل اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کھانا تک منگوایا جاسکتا ہے۔
ڈویِن نامی چینی ٹک ٹاک اس وقت جینیریٹو اے آئی سرچ پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایپ کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ چیزیں تلاش کرنے میں مدد دے گا۔