خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک February 11, 2024
پشاور اور چترال میں معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

پشاور کے علاوہ باجوڑ اور دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے اور چترال میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، رستم کے علاقے اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانانوالہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شہری کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔