امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو باضابطہ طورپردہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

حقانی نیٹورک کابل میں امریکی اور نیٹو افواج پرمتعدد حملے کرنے کا ذمہ دار ہے


ویب ڈیسک September 19, 2012
کانگریس کے اس فیصلے کے بعد حقانی نیٹ ورک کےامریکا میں موجود تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی کانگریس نے حقانی نیٹ ورک کو باضابطہ طورپر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

کانگریس کے اس فیصلے کے بعد حقانی نیٹ ورک امریکی پابندیوں کی زد میں آگیا ہے اور امریکا میں موجود اس تنظیم یا اس کے ارکان کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کانگریس کولکھے گئے خط میں حقانی نیٹ ورک کوغیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنےکی سفارش کی تھی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹورک کابل میں امریکی اور نیٹو افواج پرمتعدد حملے کرنے کا ذمہ دار ہے جس کے باعث افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو افواج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں