سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہوگیا

میرے پاس اہم شخصیات کے نمبرز ہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ فون کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک February 11, 2024
میرے پاس اہم شخصیات کے نمبرز ہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ فون کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون انکے گھر سے چوری ہوا، جس کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی گئی ہے۔

سارو گنگولی کے فون کی مالیت تقریباً 1.6 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ حساس معلومات تک رسائی کو مشکل بنایا جائے تاکہ اہم شخصیات متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ اہم عہدوں پر بیٹھے افراد کے نمبرز موجود ہیں، جس کی وجہ سے فون کے غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر کا موقف ہے کہ فون چوری کے واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں