پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج
پولیس کا پی ٹی آئی احتجاج کو تھانوں کی سطح پر روکنے کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کو تھانوں کی سطح پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس تھانے کی حدود میں مظاہرین جمع ہوں یا ریلی نکالیں وہیں سختی سے روکا جائے۔
ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا جبکہ پی ایچ اے دفتر میں قائم آر آفس مرکزی گیٹ کو بند کر دیا گیا۔
پولیس نے ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر شیلنگ شروع کر دی جبکہ صحافیوں کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی ہے کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
گوجرانوالہ میں این اے 77 کے ریٹرننگ آفس کے باہر آزاد امیدوار کے حامیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے آر او آفس کو اپنے حصار میں لے لیا ہے۔
مظاہرین کی اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ ''ساڈا حق ایتھے رکھ'' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ آزاد امیدوار راشدہ طارق کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ احتجاج کے باعث شاہین آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔
لاہور میں این اے 119 سے امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کا دھرنا جاری ہے۔
قبل ازیں، بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین عمران خان کے ''غلامی نامنظور" کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام نے 8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود گھروں سے نکل کر تحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بجائے پھر سے ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتخابی نتائج کے ساتھ غیرقانونی/قابلِ مذمت چھیڑ چھاڑ کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کے لیے سود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی گوارا کریں گے جبکہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کرنے/انہیں غیر قانونی تاخیر کا شکار کرنے/تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج بھرپور مگر نہایت منظّم اور پرامن احتجاج کریں گے۔